اسلام آباد، سوشل میڈیا پرگستاخانہ موادکی تشہیر پر تین ملزمان کو سزائے موت کا حکم سنادیا گیا
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں یہ مقدمہ گزشتہ چار سال سے زیر سماعت تھا جس پر عدالت نے ٹرائل مکمل کرکے پندرہ دسمبر دو ہزار بیس کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج راجا جواد عباس نے آج بروز جمعہ مقدمے کا فیصلہ سناتےہوئے تین ملزمان عبدالوحید، رانا نعمان رفاقت اور ناصر احمد کو سزائے موت کا حکم دیا۔
عدالت نے ایک ملزم پروفیسر انوار کو دس سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہاکہ استغاثہ اپنا کیس ثابت کرنے میں کامیاب رہا اور ملزمان پر جرم ثابت ہوا ہے۔