کراچی، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی مستعفی ہوگئے،پی ٹی آئی مرکزی قیادت کی جانب سے فروس شمیم سے استعفی طلب کیا گیا
سینیٹ انتخابات سے قبل پی ٹی آئی سندھ میں بڑی تبدیلی سامنے آگئی۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی مستعفی ہوگئے۔
پی ٹی آئی رہنما نے استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوا دیا۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ 24 سال سے پارٹی کے ساتھ ہوں، دوسری بار استعفیٰ مانگا گیا۔
پی ٹی آئی مرکزی قیادت کی جانب سے فروس شمیم سے استعفی طلب کیا گیا۔
یاد رہے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی سے گزشتہ برس 30 ستمبر کو بھی استعفی طلب کیا گیا تھا۔