Jan 08, 2021 03:56 pm
views : 214
Location : Domestic Place
Karachi- National Cricket Team wicketkeeper batsman Kamran Akmal unhappy with PCB's attitude
کراچی، کامران اکمل پی سی بی کے رویئے سے ناخوش
قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑی کامران اکمل نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کارکردگی دکھانے کے باوجود پاکستان کپ سے ڈراپ کیے جانے پر حیران ہوں۔بطور سینئر کھلاڑی کارکردگی دکھانے کے باوجود میرے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان کو ٹیگ کرتے ہوئے درخواست کی کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں۔
کامران اکمل نے یہ بھی کہا کہ کرکٹ میرا جنون ہے اور میں کھیلنا چاہتا ہوں۔
خیال رہے کہ کامران اکمل کو پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کیلئے سینٹرل پنجاب میں شامل نہیں کیا گیا۔