Jan 08, 2021 04:00 pm
views : 220
Location : different Areas
Karachi- Upper KPK, North Balochistan, Kashmir and Gilgit-Baltistan are in the grip of severe cold, Meteorological Department
کراچی، ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی کر دی۔ بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بادل برسنے اور برفباری کا امکان ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ بالائی خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔
ملک میں کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی تیرہ تک گرگیا، گوپس میں منفی بارہ، استور میں منفی گیارہ ریکارڈ کیا گیا، بلوچستان کے علاقے قلات میں منفی نو اور کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی آٹھ رہا۔