Jan 09, 2021 07:12 pm
views : 233
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 40 deaths by coronavirus, 2,007 new cases in one day
کراچی، کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چالیس افراد جاں بحق ہوگئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 44 ہزار 111، سندھ میں 2 لاکھ 24 ہزار 4، خیبر پختونخوا میں 60 ہزار 751، بلوچستان میں 18 ہزار 351، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 879، اسلام آباد میں 38 ہزار 970 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 451 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 70 لاکھ 43 ہزار 604 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 898 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 55 ہزار 445 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 266 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 40 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار 598 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 242، سندھ میں 3 ہزار 679، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 718، اسلام آباد میں 436، بلوچستان میں 187، گلگت بلتستان میں 101 اور آزاد کشمیر میں 235 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔