Jan 09, 2021 07:14 pm
views : 264
Location : Domestic Place
Karachi- Will make Railways a profitable institution: Azam Swati
اسلام آباد، پاکستان میں میراکوئی کاروبارنہیں،امریکامیں تیل کاکاروبارہے،وہاں سےپیسہ پاکستان لارہاہوں، وزیر ریلوے
وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنائیں گے۔ چند ماہ میں فریٹ کو دوگنا کریں گے۔ آمدن دگنی نہ کی تو ریلوے کا حال پاکستان اسٹیل جیسا ہوگا۔ کچی آبادیوں میں مزدور برے حالات میں زندگی بسر کررہے ہیں۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعظم سواتی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ریلوے کی اراضی پر قبضہ ہورہا ہے۔ خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں۔ ریلوے میں بجلی چوری کی روک تھام کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ بجلی چوری روکنے کیلئے میٹرز لگارہا ہوں۔ ایک ریلوے ملازم کو اس کی نااہلی پر معطل کردیا گیا ہے۔ کسی ریلوے ملازم کو بحال نہیں کیا۔ ہزارہ کالونی غیرقانونی ہے۔ ریلوے کی زمین پر بہترین عمارتیں تیار ہوسکتی ہیں۔ ریلوے کی آمدن بڑھانے کیلئے اقدامات کریں گے۔
اعظم سواتی نے کہا کہ پاکستان میں میراکوئی کاروبارنہیں،امریکامیں تیل کاکاروبارہے،وہاں سےپیسہ پاکستان لارہاہوں۔