Jan 09, 2021 07:16 pm
views : 243
Location : Domestic Place
Quetta- Slain coal miners laid to rest in Quetta's Hazara Town
کوئٹہ، سانحہ مچھ کے شہدا کی نماز جنازہ کے بعد کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن قبرستان میں تدفین کردی گئی
سانحہ مچھ کے شہدا کی نماز جنازہ میں وفاقی، صوبائی وزرا، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، وفاقی وزیر علی زیدی، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری نے دھرنے کے شرکا سے ایک بار پھر مذاکرات کیے جس کے بعد لواحقین نے حکومتی ٹیم کیساتھ تحریری معاہدہ کر کے چھ روز بعد دھرنا ختم کر دیا۔
علی زیدی کا کہنا تھا کہ جو مطالبات ہمارے سامنے رکھے گئے وہ مشکل تھے، تاہم جن افسران کو ہٹانا تھا ان کا فیصلہ ہوچکا، شہدا ایکشن کمیٹی سے ہمارا تحریری معاہدہ ہوچکا، کبھی کسی حکومت نے ماضی میں تحریری معاہدہ نہیں کیا تھا، ہم ملکر کام کرینگے تو مسائل حل ہو جائیں گے۔
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا تھا کہ جیسے ہی شہدا کی تدفین ہوتی ہے وزیراعظم عمران خان کوئٹہ آئیں گے جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی کوئٹہ آئیں گے اور دونوں الگ الگ لواحقین سے ملکر تعزیت کریں گے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ ملک کو آگے بڑھانا ہے تو بہتر فیصلے کرنے ہوں گے