Jan 09, 2021 07:18 pm
views : 235
Location : Domestic Place
Karachi- A seven-day anti-polio drive will be launched in Sindh from January 11
کراچی، سندھ میں گیارہ جنوری سے سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا
سندھ بھر میں گیارہ جنوری سے سترہ جنوری تک پولیو مہم چلائی جائے گی، انسداد پولیو مہم کے دوران سندھ کے29 اضلاع میں 90 لاکھ 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی خوراک پلائی جائے گی ان میں سے 20 لاکھ سے زیادہ بچے کراچی میں مقیم ہیں، مہم کے دوران6 ماہ سے لے 59 ماہ (4 سال 11 ماہ) کی عمر کے بچوں کو وٹامن اے کی خوراک بھی دی جائے گی۔
مہم کے دوران عالمی ادارہ صحت کی جانب سے رائج کردہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی تمام احتیاطی تدابیر (ایس او پیز) پر عمل کیا جائے گا جس میں پولیو ورکرز کا ماسک پہننا اور تعیناتی سے قبل بخار چیک کرانا، بچوں کو براہ راست نہ سنبھالنا، گھروں میں داخل نہ ہونا، اہل خانہ کے ساتھ محدود وقت گزارنا اور قلم یا کہنی سے دروازہ کھٹکھٹانا شامل ہیں۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو سندھ کے ترجمان کے مطابق کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے باعث گزشتہ سال کے دوران مارچ سے جولائی تک انسداد پولیو مہم نہیں جلائی جاسکی لیکن اگست 2020 سے بچوں میں قوت مدافعت بڑھانے کے لیے ہر ماہ پولیو مہم تواتر سے جلائی جارہی ہے، اگر ہم اسی رفتار کے ساتھ انسداد پولیو مہم جاری رکھیں گے تو جلد ہی اس کے بہترنتائج بھی سامنے آئیں گے۔