Jan 09, 2021 07:21 pm
views : 248
Location : Domestic Place
Quetta- Machh tragedy, PM assures to fulfill all demands of Hazara protesters
کوئٹہ، سانحہ مچھ کے متاثرین سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے، وزیراعظم کی یقین دہانی
وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مچھ میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ فکر نہ کریں آپ سے تمام وعدے پورے کریں گے۔ پہلی دفعہ کسی حکومت نے لکھ کردیا ہے سارے وعدے پورے کریں گے۔
ہزارہ برادری کے متاثرین سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ فکر نہ کریں آپ سے تمام وعدے پورے کریں گے۔ سانحہ مچھ کے متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ہرارہ کمیونٹی کے ساتھ یہ پہلا واقعہ نہیں، آپ کے ساتھ بڑے سانحے واقعے ہوئے۔ اور بہت سے لوگ شہید ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ہزارہ کمیونٹی پر حملہ افسوسناک ہے، ہزارہ برادری کےساتھ ظلم پردکھ اورافسوس ہے۔ ہزارہ برادری کی سیکیورٹی کیلئےاقدامات کر رہے ہیں۔ کمیونٹی کی نسل کشی کی جارہی ہے۔پچھلی بار جب مذمت کی تو انہوں نے مجھے دھمکیاں دی۔ بھارت پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کرانا چاہتا ہے،
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کرنے والے لوگوں کی تعداد 35 سے 40 ہے، ہم فرقہ وارانہ فساد پھیلانے والوں کے پیچھے جائیں گے۔ ہم سیکیورٹی فورسز کا ایک سیل بنارہے ہیں جو آپ کو مکمل پروٹیکشن دے گا۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مچھ کے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور شہداء کے لواحقین سے تعزیت کی۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ہزارہ برادری کی سکیورٹی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔