Jan 09, 2021 08:30 pm
views : 235
Location : Domestic Place
Karachi- fire at a chemical factory has been brought under control
کراچی، کیمیکل فیکٹری میں لگی آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا
کراچی کے علاقے سائٹ ایریا بابر کانٹا کے قریب کیمیکل کی فیکٹری میں آگ لگ گئی، آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، تاہم آگ اس قدر شدید تھی کہ شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کرنا پڑے، اور شدت کو دیکھتے ہوئے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے دیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ فیکٹری میں بھاری مقدار میں لیوبریکینٹ اسپرے موجود تھا، آگ کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو اور پولیس قریب نہیں جا سکتے تھے، تاہم متاثرہ فیکٹری سے متصل فیکٹریوں اور گوداموں کو خالی کروادیا گیا، جب کہ فیکٹری سے 8 افراد کو ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا جو معمولی نوعیت کے زخمی ہیں۔
چیف فائر آفیسر مبین احمد نے بتایا کہ متاثرہ فیکٹری کیمیکل کی ہے اور اس میں بڑی مقدار میں پیٹرول اور تھنر موجود تھا۔
آگ کی شدت کی اطلاع ملنے کے بعد ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے نیپا اور سخی حسن ہائیڈرنٹس پر ہنگامی حالت نافذ کردی گئی تھی۔