Jan 11, 2021 02:01 pm
views : 236
Location : NAB Headquarters
Islamabad- Money laundering behind poverty, lack of basic amenities in country, Chairman NAB
اسلام آباد، آٹا چینی اسکینڈل کی تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چیئرمین نیب
چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کے ٹھوس شواہد موجود ہیں اور آٹا چینی اسکینڈل کی تحقیقات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
ایک بیان میں چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب وائٹ کالر کرائمز اور میگا کر پشن مقدمات کی تحقیقات کرتا ہے، تحقیقات کے دوران شواہد اکٹھے کرنے کیلئے وقت درکار ہوتا ہے۔
جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ نیب نے اپنے قیام سے اب تک 714 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں، نیب کے مختلف عدالتوں میں 1243 بدعنوانی کے کیسز زیر سماعت ہیں۔
چیئر مین نیب نے کہا کہ ملک میں غربت، صحت اور تعلیمی سہولیات کی زبوں حالی کی ایک وجہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آٹا اور چینی اسکینڈل کی تحقیقات کو بھی قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔