Jan 11, 2021 02:03 pm
views : 221
Location : Domestic Place
Islamabad- Government has further increased the price of electricity by Rs 1.6 per unit
اسلام آباد، حکومت نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے چھ پیسے فی یونٹ کا مزید اضافہ کردیا
حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 6 پیسے فی یونٹ کا مزید اضافہ کردیا۔
مہنگائی کی ستائی عوام پربجلی بم گرادیا گیا ہے، اور حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے چھ پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے، جب کہ نیپرا نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، جس کے تحت اکتوبرکے لئے انتیس پیسے اورنومبر کے لئےچھتر پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، قیمتوں میں اضافے کے بعد صارفین پر8 ارب 40 کروڑروپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، جب کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ صارفین کے بلوں پرہوگا۔