Jan 11, 2021 02:05 pm
views : 230
Location : Qaddafi Stadium
Lahore- I will not make any excuse, I admit defeat, Misbah-ul-Haq
لاہور، کسی قسم کا بہانہ نہیں بناؤں گا، شکست کو تسلیم کرتا ہوں، مصباح الحق
قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کرکٹ مسائل پر بات کرنا اور انہیں سمجھنا ضروری ہے، ٹیم اور منیجمنٹ کی محنت اور کوشش میں کمی نہیں تھی، نیوزی لینڈ مضبوط ٹیم ہے اور اس کا حالیہ ریکارڈ بھی اچھا ہے تاہم ہماری صلاحیت ایسی نہیں ہے اور قرنطینہ کی وجہ سے کمروں تک محدود رہنے کی وجہ سے مسائل بھی ہوئی۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے دنیا بھر کی مہمان ٹیموں کی کارکردگی میں تسلسل نہیں رہا، ہر سیریز کے بعد ٹیم کی پرفارمنس کا تجزیہ ضروری ہے، پاکستان ٹیم کو انجریز نے پریشان کیا، سب سے بڑا نقصان بابراعظم کا ہوا، ٹیم نے کوئی کسر نہیں چھوڑی جب کہ فہیم شرف آل راؤنڈر کا خلا پُر کرنے لگے ہیں۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کرکٹ کمیٹی کا اجلاس معمول کی کارروائی ہے، ٹیم کے مسائل پر بات ہوگی، کمیٹی اپنی تجاویز دے گی، بہرحال پالیسیوں میں تسلسل ہونا چاہیے، ابھی کچھ نہیں کہ سکتے کہ کمیٹی اجلاس میں کیا ہونے جارہا ہے، امید ہی کسی کو رگڑا نہیں جائے گا۔