Jan 13, 2021 02:07 pm
views : 256
Location : Domestic Place
Islamabad-It is responsibility of government to bring Nawaz Sharif back, fawad chaudhry
اسلام آباد، نواز شریف لوگوں کو دھوکہ دے کر بیرون ملک گئے، واپس لانا حکومت کی ذمہ داری ہے، فواد چودھری
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ نواز شریف لوگوں کو دھوکہ دے کر بیرون ملک گئے، سابق وزیراعظم کے لندن جانے سے احتساب کے بیانیے کو دھچکا لگا، ان کو واپس لانا حکومت کی ذ٘مہ داری ہے۔
اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں کو گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تحریک کا اب کوئی جواز نہیں، تحریک کیا یہ تو ابو بچاؤ مہم تھی، وزیراعظم سے درخواست کی ہے نواز شریف کے باہر جانے پر انکوائری کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے معاملے پر گزشتہ حکومتوں سے غلطیاں ہوئیں، ہمیں بجلی کے مسائل کا 15 سال سے سامنا ہے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں پاکستان خود کفیل ہو رہا ہے، ہم پہلے تھرما میٹر نہیں بناتے تھے آج وینٹی لیٹر بنا رہے ہیں، بہت جلد ہم ڈائلیسز مشین بنائیں گے، صنعتیں بحال ہوں گی تو روزگار بھی ملے گا، الیکٹرک کارز آنے کے بعد انجن ٹھیک کرنیوالے ہزاروں لوگ بے روزگار ہو جائیں گے، الیکٹرک کارز کی مرمت کے حوالے سے لوگوں کو تربیت دیں گے۔