Jan 14, 2021 01:39 pm
views : 253
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 3,097 new coronavirus cases, 46 deaths
کراچی، کورونا مزید منہ زور ہوگیا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چھیالیس اموات ہوگئیں
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین ہزار ستانوے نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ ستانوے ہزار دوسو بانوے، سندھ میں دو لاکھ تیس ہزار سات سو اٹھارہ ، خیبر پختونخوا میں باسٹھ ہزار تین سو ستتر، بلوچستان میں اٹھارہ ہزار چار سو اٹھاسی، گلگت بلتستان میں چار ہزار آٹھ سو بیاسی ، اسلام آباد میں انتالیس ہزار چھ سو چوبیس جبکہ آزاد کشمیر میں آٹھ ہزار پانچ سو چالیس کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک باہتر لاکھ تینتالیس ہزار چھ سو پچاس افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اکتالیس ہزار پانچ سو چوہتر نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک چار لاکھ سڑسٹھ ہزار دو سو چونتیس مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ دو ہزار چارسو دس مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 46 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد دس ہزار آٹھ سو اٹھارہ ہوگئی۔ پنجاب میں چار ہزار تین سو اڑتالیس ، سندھ میں تین ہزار سات سو چوالیس، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار سات سو باون، اسلام آباد میں چار سو اننچاس، بلوچستان میں ایک سو اٹھاسی، گلگت بلتستان میں ایک سو ایک اور آزاد کشمیر میں دو سو چھتیس مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔