Jan 14, 2021 01:43 pm
views : 245
Location : Domestic Place
Karachi- Broadsheet found nothing against Nawaz Sharif, Shahid Khaqqan
کراچی، نیب سیاستدان کو دبانے کا ذریعہ ہے، براڈ شیٹ کو نواز شریف کیخلاف کچھ نہیں ملا، شاہد خاقان عباسی
سابق وزیر اعظم وپاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نیب سیاستدان کو دبانے کا ذریعہ ہے، نیب دوسروں کو کٹہرے میں کھڑا کرتا ہے، آج خود کھڑا ہے، براڈ شیٹ کو نواز شریف کیخلاف کچھ نہیں ملا۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب کو کس نے اختیار دیا عوام کا سات ارب ایک کمپنی کے حوالے کر دے، برطانوی عدالت کا فیصلہ پبلک کیوں نہیں کیا جاتا ؟ اعلیٰ عدلیہ اس معاملے پر ازخود نوٹس لے، سپریم کورٹ نے فیصلوں میں لکھا نیب سیاسی انجینئرنگ کا ادارہ ہے، جن لوگوں نے ملکی دولت لوٹی انہیں این آر او دیا گیا، جن کیخلاف کچھ نہ ملا انہیں نیب عدالتوں میں گھسیٹ رہا ہے۔
شاہد خاقان عابسی کا کہنا تھا کہ موڈیز کی کریڈٹ دینے کی رپورٹ ہر ہفتے بنتی ہے، موڈیز کی رپورٹ شادیانے بجانے کیلئے بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹیل گزشتہ 30 سال سے نجکاری کے دہانے پر ہے، پاکستان سٹیل کے ملازمین کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔