Jan 14, 2021 01:48 pm
views : 248
Location : Domestic Place
Peshawar- 15 Year old Sana, who is deaf and dumb became the national squash champion
پشاور، بولنے اورسننے سے محروم پندرہ سالہ ثناء نے اسکواش میں جھنڈے گاڑدئیے
پندرہ سالہ ثناء بہادر جو قوت گویائی اور قوت سماعت کی صلاحیت سے محروم ہے لیکن اسکواش میں انہوں نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں۔
اسکواش کی دنیا میں ہاشم خان سے جان شیرخان تک کئی ایسے ہیروز گزرے ہیں جنہوں نے پاکستان کا پرچم لہرایا وقت کے وقت ساتھ خواتین نے بھی اسکواش میں دلچسی لی اوراب کئی خواتین کھلاڑی پشاور کے اسکواش کورٹ میں کھیلتے نظرآتی ہیں ان کھلاڑیوں میں پشاور سے تعلق رکھنے والے ثناء بہادرشامل ہیں۔ 15 سالہ ثناء بہادرجو بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم ہے لیکن اسکواش میں انہوں نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔
ثناء بلوچ کے ساتھ ان کے بھائی سیف اللہ بہادر بھی انڈر 13 کے کھلاڑی ہیں اور یہ بھی بولنے اور سننے کی صلاحیت نہیں رکھتے دونوں بہن بھائی قمر زمان اور جان شیر خان کی طرح عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کی امید رکھتے ہیں۔ ثناء بہادر قومی سطح پر انڈر 15 کی چیمپئین ہیں۔ انہوں نے قومی سطح پر پانچ گولڈ میڈل جیت رکھے ہیں انڈر23 گیمزمیں دو، بین الصوبائی گیمز اور قائداعظم گیمز میں بھی سونے کے تمغے جیت چکی ہیں ثناء بہادر کے والد بہادر خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بچوں تعلیم دینے کے لیے خصوصی بچوں کے سکول میں داخل کرایا اور ساتھ ہی کی کوشش کی کہ وہ کھیل میں بھی خود شامل کریں۔