Jan 14, 2021 03:45 pm
views : 246
Location : Domestic Place
Karachi, JI announces sit-in from tomorrow, Karachi's population is 30 million, Hafiz Naeem
کراچی، جماعت اسلامی کراچی کا کل سے دھرنے دینے کا اعلان، حافظ نعیم الرحمٰن
ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کراچی دشمنی کا ثبوت دے رہی ہیں۔پی ایس پی کے لوگ چائنہ کٹنگ میں ملوث رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کراچی کو صوبے کا حصہ ہی نہیں سمجھتی ، نہ ملازمتیں دی جا رہی ہیں اور نہ ادارے ٹھیک کئے جارہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے مطالبہ کیا کہ کراچی کی آبادی تین کروڑ ہے اسے درست گنا جائے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے واضع کیا کہ کل سے تحریک حقوق کراچی کے تحت احتجاج کا آغاز کیا جارہا ہے،کل نرسری اسٹاپ پر دھرنا ہوگا، 16 جنوری کو فائیو اسٹار چورنگی، 17 جنوری کو الہ دین پارک، 30 جنوری کو کریم آباد جبکہ 28 جنوری کو شہر کے 50 کے قریب مقامات پر دھرنے دئیے جائیں گے۔