Jan 15, 2021 03:52 pm
views : 247
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 45 deaths by coronavirus, 2,417 new cases in one day
کراچی، کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 45 افراد جاں بحق ہوگئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (ان سی او سی ) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو ہزار چار سو سترہ نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے، پنجاب میں ایک لاکھ سینتالیس ہزار نوسو تریپن، سندھ میں دو لاکھ اکتالیس ہزار نوسو تریپن، خیبر پختونخوا میں باسٹھ ہزار سات سو انیس، بلوچستان میں اٹھارہ ہزار پانچ سو پندرہ، گلگت بلتستان میں چار ہزار آٹھ سو بیاسی، اسلام آباد میں انتالیس ہزار سات سو اننچاس جبکہ آزاد کشمیر میں آٹھ ہزار پانچ سو سڑسٹھ کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک باہتر لاکھ چوراسی ہزار نو افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چالیس ہزار تین سو انسٹھ نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک چار لاکھ انہتر ہزار تین سو چھ مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ دو ہزار دو سو چورانوے مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں پینتالیس افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد دس ہزار آٹھ سو تریسٹھ ہوگئی۔ پنجاب میں چار ہزار تین سو ستر، سندھ میں تین ہزار سات سو پچپن، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار سات سو باسٹھ، اسلام آباد میں چار سو اننچاس، بلوچستان میں ایک سو نواسی، گلگت بلتستان میں ایک سو ایک اور آزاد کشمیر میں دو سو سینتیس مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔