Jan 15, 2021 04:08 pm
views : 232
Location : Domestic Place
Lahore- Law will come into force if opposition disturbs peace while protesting, Sheikh Rashid
لاہور، اپوزیشن کے احتجاج میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائےگی، وفاقی وزیر داخلہ
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائےگی تاہم اجازت دینے کامطلب کھلی چھوٹ نہیں، امن وامان خراب کریں گےتوقانون حرکت میں آئےگا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم والےاستعفے نہیں دیں گے، سینیٹ اورضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ پی ڈی ایم کی قیادت سے ہمیں ڈر نہیں، مولانا فضل الرحمن 5 اوورزکا میچ کھیلنا چاہتے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم والے جیساکریں گے، ویسا بھریں گے۔ کوئی سیاستدان انتشار اور خلفشار نہیں چاہتا، ملک کیلئے آئین اور قانون کا احترام کریں۔