Jan 15, 2021 04:12 pm
views : 235
Location : Domestic Place
Islamabad- Shafqat Mahmood announces revised schedule to reopen educational institutions
اسلام آباد، حکومت نے پہلی سے آٹھویں تک کلاسز کھلنے کی تاریخ ایک ہفتے آگے بڑھادی
ملک میں تعلیمی اداروں کے کھولنے سے متعلق فیصلوں کیلئے اہم اجلاس کا انعقاد ہوا۔ وفاقی و صوبائی وزرا کے اجلاس میں صوبائی وزرائے تعلیم ، معاون خصوصی برائے صحت شریک ہوئے ۔ اجلاس کی صدارت وزیر تعلیم شفقت محمود نے کی۔
بعدازاں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے کیسز اب بھی بڑھ رہے ہیں، پچھلے 8 ماہ کے دوران تعلیم کا بہت نقصان ہوا ہے، تعلیمی ادارے بند ہونے سے سیکھنے کی صلاحیت نیچے چلی جاتی ہے۔
شفقت محمود نے بتایا کہ چونکہ نویں سے بارھویں تک کلاسز کے امتحانات ہونے والے ہیں اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس سال کسی بچے کو امتحان کے بغیر پاس نہیں کیا جائے گا، لہذا نویں سے بارھویں جماعت تک کلاسیں اٹھارہ جنوری سے ہی شروع ہوجائیں گی، اور جامعات یکم فروری کو ہی کھلیں گی، تاہم پہلی سے آٹھویں تک کی کلاسز کے آغاز میں ایک ہفتے کی تاخیر کی گئی ہے اور اب وہ پچیس جنوری کے بجائے یکم فروری سے کھلیں گی۔