Jan 15, 2021 04:14 pm
views : 243
Location : Domestic Place
Islamabad- No NRO will be given at any forum, Babar Awan
اسلام آباد، احتساب کے دروازے پر تالا ڈال کر چابی کسی اور کے حوالے نہیں کرسکتے، بابر اعوان
مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب کے دروازے پر تالا ڈال کر چابی کسی اور کے حوالے نہیں کرسکتے، کسی بھی فورم پر این آر او نہیں دیا جائے گا، دو ایشوز نوگو ایریا ہیں جہاں وہ نہیں جاسکتے۔
بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کوئی ججمنٹ پاس نہیں کرسکتی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تحقیقات کرسکتی ہے، گزشہ 10 سال میں نیب قانون میں کوئی ترمیم نہیں ہوئی، ہر مسئلے پر اصلاحات کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو تحقیقات کا اختیار ہے، پارلیمنٹ کو اختیار ہے کسی کو بھی طلب کرے، ریکارڈ منگوائے، پی اے سی سرکاری اکاؤنٹ کو چیک کرے گی، پاکستان میں ادارے کبھی چلنے نہیں دیئے گئے۔