Jan 15, 2021 04:17 pm
views : 243
Location : Domestic Place
Lahore- The Role of the board is like that of a father for Cricketers, says Shahid Afridi
لاہور، مرغی کا دل لیکر انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی جاسکتی، شاہد آفریدی کہتے ہیں کرکٹرز کیلئے بورڈ کا کردار والد جیسا ہوتا ہے
لاہور میں کشمیر کرکٹ لیگ کے آفیشل ترانے کی تقریب رونمائی کے موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ محمد عامر ہو یا کوئی بھی کھلاڑی پی سی بی کو اسے مستقبل سے آگاہ کرنا چاہیے، تاکہ وہ ذہنی طور پر تیار ہوں کہ اگر میں نے پرفارم نہیں کیا تو باہر ہو جائوں گا، بورڈ پیسر کو بلا کر بات کرکے معاملہ ختم کرے۔
نیوزی لینڈ میں شکستوں کے سوال پر انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ شکر ہے، اس بار انہوں نے کورونا پر ڈالا عام طور پر تو فٹنس پر ڈالتے ہیں۔ مصباح الحق کے بارے میں اسکول سطح کا بھی کوچ نہ ہونے کا بیان دییے جانے پر شاہد آفریدی نے کہا کہ سابق کپتان کی پاکستان کیلئے بڑی خدمات ہیں لیکن ٹیم میں تھوڑی دلیری ہونا چاہیے، مرغی کا دل لیکر انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی جاسکتی۔