Jan 16, 2021 05:42 pm
views : 240
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 45 deaths by coronavirus, 2,432 new cases in one day
کراچی، کورونا وائرس کے وار تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید پینتالیس اموات ہوگئیں
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو ہزار چارسو بتیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ اڑتالیس ہزار چار سو اٹھاسی، سندھ میں دو لاکھ تینتیس ہزار تین سو چھیانوے ، خیبر پختونخوا میں باسٹھ ہزار نوسو چھیانوے، بلوچستان میں اٹھارہ ہزار پانچ سو سینتیس، گلگت بلتستان میں چار ہزار آٹھ سو بیاسی ، اسلام آباد میں انتالیس ہزار آٹھ سو اٹھاسی جبکہ آزاد کشمیر میں آٹھ ہزار پانچ سو تیراسی کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک تہتر لاکھ چھبیس ہزار چار سو اکتیس افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیالیس ہزار چار سو بائیس نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک چار لاکھ باہتر ہزار ننانوے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ دو ہزار تین سو چونتیس مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں پینتالیس افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد دس ہزار نوسو آٹھ ہوگئی۔ پنجاب میں چار ہزار تین سو ستاسی ، سندھ میں تین ہزار سات سو انہتر ، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار سات سو تہتر ، اسلام آباد میں چار سو پچاس ، بلوچستان میں ایک سو نوے ، گلگت بلتستان میں ایک سو ایک اور آزاد کشمیر میں دو سو اڑتیس مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔