Jan 16, 2021 05:45 pm
views : 257
Location : Domestic Place
Islamabad- One billion UAE loan due to Pakistan is likely to be delayed
اسلام آباد، پاکستان کے ذمے واجب الادا ایک ارب ڈالر کا اماراتی قرضہ موخر ہونیکا امکان
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی طرف سے پاکستان کے ذمہ واجب الادا ایک ارب ڈالر قرض کی رقم موخر ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔
پاکستان کو واجب الادا ایک ارب ڈالر قرض کی ادائیگی آئندہ ہفتے کرنی ہے تاہم اس ادائیگی میں ایک سال کی توسیع ہو جائے گی جو حکومت پاکستان کیلئے قدرے ریلیف ہو گا کیوں کہ اسے وقت سے پہلے سعودی قرض واپس کرنا پڑ رہا ہے۔
حکومت 24 جنوری کو ایک بلین ڈالر سعودی قرض کی ادائیگی کی تیاری کر رہی ہے، چوبیس جنوری ہی متحدہ عرب امارات کے قرض کی ادائیگی کی تاریخ ہے،سعودی عرب کو ایک بلین ڈالر کی تیسری قسط کی ادائیگی کے بعد اکتوبر دو ہزار اٹھارہ کو ملنے والے چھ اعشاریہ دو بلین ڈالر سعودی قرض کی ادائیگی مکمل ہو جائے گی۔
سعودی عرب نے گزشتہ سال مئی میں تیل کے تین سو دو بلین ڈالر اور جولائی تا جنوری دو ہزار بیس اکیس دی جانی والی مالی مالی امداد کی واپسی معطل کر دی تھی،سعودی قرض کی واپسی کی اصل مدت دو ہزار بائیس میں پوری ہو گی