Jan 16, 2021 05:49 pm
views : 247
Location : Domestic Place
Islamabad- NAB cannot stop me from my struggle, says Saleem Mandviwala
اسلام آباد، نیب مجھے میری جدوجہد سے روک نہیں سکتا،سلیم مانڈوی والا
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کاکہنا ہےکہ نیب مجھے میری جدوجہد سے روک نہیں سکتا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نےکہا کہ نیب کسی کو کسی قابل نہیں چھوڑتا، مرحوم بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر کی خودکشی کی وجہ نیب تھا، نیب اپنا طریقہ درست کرے اور لوگوں کو ہراساں نہ کرے، اسد منیر نے خود کشی کیوں کی؟ حقائق سامنے لائیں گے ، پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کرکہا کہ پارلیمنٹ ڈری ہوئی ہے، ہر آدمی ڈرا ہوا ہے، کوئی بھی بولے گا تو اس کو نیب کا نوٹس آجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں یہ تمام چیزیں عدالت کے سامنے رکھی جائیں جب کہ چیئرمین نیب کو خارجہ کمیٹی بھی طلب کر چکی ہے، چیئرمین نیب اور افسران اور اپنا احتساب دیں گے۔
سلیم مانڈوی والا نے مزید کہا کہ نیب مجھے میری جدوجہد سے روک نہیں سکتا، میں پورے پاکستان جاؤں گا، کل میں اکاؤنٹنٹ جنرل خرم ہمایوں کے گھر بھی جاؤں گا اور نیب سے متاثرہ افراد سے ملوں گا، نیب اس وقت تھانے سے بھی برا ادارہ بن گیا ہے۔