Jan 17, 2021 03:57 pm
views : 252
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan Coronavirus: 519,291 Cases and 10,951 Deaths
ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 43 افراد جاں بحق
ملک بھر
میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 43 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے
بعد اس وبا سے لقمہ اجل بننے والوں کی مجموعی تعداد10 ہزار951 ہوگئی ہے۔
نیشنل
کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں24
گھنٹےمیں کورونا کے 41 ہزار 191 ٹیسٹ کیے گئے ، جس کے بعد کورونا ٹیسٹس کی
مجموعی تعداد 73 لاکھ 67 ہزار 622 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے
مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 521 نئے کیسز سامنے آئے ہیں
اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 19 ہزار 291 تک پہنچ گئی ہے۔
ملک
میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 34 ہزار 654 کورونا کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے ہیں،
اس کے علاوہ پنجاب میں ایک لاکھ 49 ہزار 222، خیبر پختونخوا میں 63 ہزار
339، بلوچستان میں 18 ہزار 569، اسلام آباد میں 40 ہزار 19، آزاد کشمیر میں
8 ہزار 606 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے
ہیں۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مزید ایک ہزار 540
مریض صحتیاب ہوگئے ہیں، اس طرح ملک میں اس وائرس کو ہرانے والوں کی تعداد 4
لاکھ 73 ہزار 639 ہوگئی ہے۔
ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے
مزید 43 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اس وبا سے لقمہ اجل بننے والوں
کی مجموعی تعداد10 ہزار951 ہوگئی ہے۔
ملک میں اس وقت کورونا کے 34 ہزار
701 فعال مریض موجود ہیں ، جو اپنے گھروں اور اسپتالوں میں زیر علاج ہیں،
ان میں سے 2 ہزار 373 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔