Jan 17, 2021 04:02 pm
views : 246
Location : Domestic Place
Islamabad- Drap approves AstraZeneca vaccine for emergency use in Pakistan
ملک میں پہلی کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری
ملک میں پہلی کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دیدی گئی۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی ’’ایسٹرازینیکا‘‘کی کورونا ویکسین کی ہنگامی صورتحال میں پاکستان میں استعمال کی منظوری دی ہے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان نے پہلے ہی چین کی سینوفارم کی ویکسین کی 10 لاکھ سے زائد خوراکوں کی بْکنگ کروالی ہے، تاہم اس ویکسین کی ڈریپ سے منظوری ابھی باقی ہے۔
ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہا پاکستان میں حکام کے مطابق برطانوی ویکسین اسٹرازنیکا کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 'ہمارا مقصد ہے کہ آبادی کے بڑے حصے کو مفت ویکسین فراہم کی جاسکے، جبکہ نجی شعبوں کو ویکسین کی درآمد کی اجازت اس وقت دی جائے گی جب مجاز کمپنی کے پاس ویکسین کی سپلائی موجود ہو'۔