Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 17, 2021 04:10 pm views : 236

Location : Different Places

Sialkot- PDM aims to restore democracy in country: Saad Rafique
  • Urdu

 پی ڈی ایم کا مقصد حکومت گرانا نہیں، جمہوریت کی بحالی ہے: خواجہ سعد رفیق

مرکزی رہنما مسلم لیگ نون خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا مقصد حکومت گرانا نہیں، جمہوریت کی بحالی ہے، مشترکہ پلیٹ فارم سے جدوجہد جاری رہے گی، گرفتاریوں کا احتساب سے کوئی تعلق نہیں، خواجہ آصف کو لاڈلے کی فرمائش پر پکڑا گیا.
سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نون لیگ کے مرکزی راہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے آئے ہیں ، آمریت کے نام پر جمہوریت کو داغ دار کیا گیا۔ ہم پر جھوٹے کیس ڈالے گئے۔ خواجہ آصف کو احتساب کے نام پر انتقام کے شکنجے میں لایا گیا۔ یہ فرمائش لاڈلے کی تھی جسے رد نہیں کیا جا سکتا تھا۔ خواجہ آصف بہت جلد آزاد ہوں گے۔ یہ قیدیں ہمیں مزید منظم کر رہی ہیں۔ پہلے نیب کے ذریعے اب انٹی کرپشن اور ایف آئی اے کو لگا دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا مقصد حکومت گرانا نہیں بلکہ جمہوریت بحال کرنا ہے، ملک کو73 کے آئین کے مطابق چلانا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا حکمران اور اس کے پیروکار ہیں جو ٹی وی پر گالیاں بکتے ہیں۔
لیگی رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے بھر پور احتجاج ہو گا۔ این آر او کے طعنے ہمیں دیئے جا رہے ہیں، خود مافیا کے ذریعے اقتدار میں آئے ہیں۔ خواجہ آصف کے پاس تمام رسیدیں موجود ہیں۔ چھ سال بعد ان کو یاد آیا ہے کہ ان کا ایجنٹ ہے۔ فیصل واوڈا کے کیس میں چھ ماہ گزر گئے ہیں، ابھی تک فیصلہ نہیں آیا۔ ایل این جی، چینی سکینڈل سمیت تمام معاملات کا جواب دینا پڑے گا۔ کیا وجوہات تھیں کہ خواجہ آصف کا کیس راولپنڈی منتقل کرنا پڑا۔ اپوزیشن کی تقریریں عمران خان کے اعصاب پر سوار رہتی ہیں۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved