فارن فنڈنگ کیس میں ہمیں پھنسانے کی کوشش کرنے والے خود پھنس گئے ہیں، شبلی فراز
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات
سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں ہمیں پھنسانے کی کوشش
کرنے والے خود پھنس گئے ہیں اور اب مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو خود
بتانا پڑ گیا ہے انہیں فنڈز کہاں سے ملتے ہیں۔
اسلام آباد میں پارلیمانی
سیکریٹری فرخ حبیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ
'اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کے بارے میں سب کو علم ہے کہ وہ ایک چھتری تلے
کیوں اکٹھے ہیں، وجہ یہ ہے کہ انہوں نے اپنی حکومتوں میں قوانین کو پامال
کیا، پی ڈی ایم کا سفر دھمکیوں پر مبنی تھا مگر انہیں عوام سے پذیرائی نہیں
ملی اور اب ایک تھی پی ڈی ایم کے موضوع پر ٹی وی پر پروگرام ہو رہے ہیں'۔
انہوں
نے کہا کہ 'پی ڈی ایم میں شامل اکثر جماعتوں نے اپنے تمام پتے کھیل لیے
ہیں اور تمام میں انہیں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا، اب جو یہ آخری پتہ کھیل
رہے ہیں وہ یہ ہے کہ اتنا جھوٹ بولو کہ سچ کا گمان ہونے لگے'۔
ان کا
کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی طرف سے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج ایک بھونڈی
کوشش ہے، مولانا فضل الرحمٰن نے نیب کا نوٹس ملنے پر کہا وہ پوری پارٹی کے
ہمراہ وہاں احتجاج کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن سمجھتے ہیں وہ جس ریاست کا
حصہ نہیں وہ نامکمل ہے'۔