Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 18, 2021 01:23 pm views : 291

Location : Domestic Place

Islamabad- International dealers have apologized for not providing LNG, raising fears of a serious gas crisis in Pakistan
  • Urdu

اسلام آباد، انٹرنیشنل ڈیلرز نے ایل این جی دینے سے معذرت کرلی، پاکستان میں گیس بحران سنگین ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) نے گیس درآمد کرنے کیلئے اٹھائیس نومبر دوہزار بیس کوفروری کیلئے دو کارگوز درآمد کرنے کا اشتہاردیا تھا۔ اٹھائیس دسمبر دوہزار بیس کو بولی کے ٹینڈرز کھولے گئے اورپبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹر اتھارٹی (پی پی آر اے) رولز کے مطابق ان کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔
سات جنوری دو ہزار اکیس کوکامیاب بولی دہنددگان کو کنٹریکٹ ایوارڈ کیے گئے۔ وسط فروری کے کارگو کیلئے کنٹریک سوکر ٹریڈنگ یوکے جبکہ  فروری کے آخری ہفتے کا کنٹریکٹ بھی سب سے کم بولی دینے والی فرم کو دیا گیا لیکن اس وقت تک انٹرنیشنل مارکیٹ میں گیس مہنگی ہو چکی تھی جس کے سبب دونوں فرموں نے اپنی بولی میں دی گئی قیمتوں پر ایل این جی لانے سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد پی پی ایل نے دوسرے اور تیسرے نمبر پر بولی دینے والی فرموں سے رابطہ کیا تو انہوں نے بھی بولی میں اپنی پیش کردہ قیمتوں پر گیس لانے سے انکار کر دیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ عالمی مارکیٹ میں ایل این جی  مہنگی ہونے کے بعد  ریاستی ادارے بھی گیس درآمد کرنے سے معذوری کا اظہار کر رہے ہیں۔
پی ایل ایل   بولی میں حصہ لینے والی کمپنیوں کا زرضمانت ضبط کرنے سمیت تمام حربے استعمال کر چکی ہے جو بے سود ثابت ہورہے ہیں، کوئی پاکستان گیس لانے کو تیار نہیں ۔ پاکستان گزشتہ چاربرسوں سے فروری کیلئے اوسطً 7.75 کارگوز درآمد کرتا آیا ہے۔اب  پی ایس اوچھ کارگومنگوائے گی جبکہ پی ایل ایل دو کارگودرآمد کریگی۔پی ایل ایل متعلقہ صارفین سے ایل این جی کی ضرورت کے بارے میں بات کررہی ہے ۔اگر ایمرجنسی میں گیس خریدی جاتی ہے تو موجودہ مارکیٹ ریٹ  پر خریدنا پڑیگی۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved