Jan 19, 2021 12:34 pm
views : 264
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus deaths in Pakistan cross 11,000
کراچی، کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید اٹھاون افراد جاں بحق ہوگئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار آٹھ سو نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ پچاس ہزار تین سو سولہ، سندھ میں دو لاکھ چھتیس ہزار پانچ سو تیس، خیبر پختونخوا میں تریسٹھ ہزار آٹھ سو پچیس، بلوچستان میں اٹھارہ ہزار چھ سو باسٹھ، گلگت بلتستان میں چار ہزار آٹھ سو ستاسی، اسلام آباد میں چالیس ہزار ایک سو ستتر جبکہ آزاد کشمیر میں آٹھ ہزار چھ سو چون کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک چون لاکھ بیالیس ہزار چوراسی افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چھتیس ہزار پانچ سو تیرہ نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک چار لاکھ چھتر ہزار چار سو اکہتر مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ دو ہزار تین سو اکتالیس مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں اٹھاون افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد گیارہ ہزار پچپن ہوگئی۔ پنجاب میں چار ہزار چار سو ساٹھ، سندھ میں تین ہزار آٹھ سو تیرہ، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار سات سو اکیانوے، اسلام آباد میں چار سو ستاون، بلوچستان میں ایک سو نوے، گلگت بلتستان میں ایک سو ایک اور آزاد کشمیر میں دو سو تینتالیس مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔