Jan 19, 2021 12:44 pm
views : 258
Location : Domestic Place
Islamabad- unacceptable banners of Israel are being put up in Karachi for political purposes, Shah Mehmood
اسلام آباد، کراچی میں اسرائیل نامنظور بینرز سیاسی مقاصد کیلئے لگائے جارہے ہیں، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ بین الاقوامی برادری پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بھارت کو خطے میں نقص امن کا ذمہ دار ٹھہرائے ، دنیا جان چکی ہے کہ وہ بھارت جسے وہ سیکولر ریاست سمجھتے تھے اس پر ایک فاشسٹ ہندوتوا حکومت مسلط ہے، پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے، ہم چاہتے ہیں بین الافغان مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہوں اور اپنے منطقی انجام تک پہنچیں ، افغانستان کے اندر اور باہر کچھ عناصر ہیں جو اسپائلر (خرابی) کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ جب حکومت، فلسطین کے حوالے سے اپنی پالیسی واضح کر چکی ہے تو پھر اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وزیر اعظم عمران خان بارہا کہہ چکے ہیں میرے بیانات ریکارڈ کا حصہ ہیں، جبکہ وزارتِ خارجہ اس حوالے سے واضح اور دو ٹوک موقف دے چکی ہیں پھر ایسے بینرز لگانے کا مقصد محض سیاست کے علاوہ اور کچھ نہیں۔
شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ پی ڈی ایم اپنی صفوں میں بڑھتے ہوئے انتشار کو چھپانا چاہتی ہے اور اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانا چاہتی ہے ، پیپلزپارٹی وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہی ہے،استعفوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی دو ٹوک فیصلہ سنا چکی ہے کہ وہ استعفے نہیں دیں گے، لانگ مارچ کے حوالے سے بھی پیپلز پارٹی گو مگو کی کیفیت میں ہے۔