Jan 19, 2021 12:50 pm
views : 244
Location : Domestic Place
Islamabad- Emergency use of two corona vaccines has been allowed in Pakistan
اسلام آباد، پاکستان میں دو کورونا ویکسینز کے ایمرجنسی استعمال کی اجازت دیدی گئی
پاکستان میں دو کورونا ویکسینز کے ایمرجنسی استعمال کی اجازت دے دی گئی۔
اسلام آباد میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے حکام نے چار روز تک جاری رہنے والے مشاورتی اجلاس میں کورونا سے بچاؤ کیلئے سائنوفارم نامی چینی کمپنی کی ویکسین کی درآمد کی اجازت دے دی۔
ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ چین کی سائنو فارم ویکسین کی افادیت اناسی فیصد تک ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ویکسین کی کوالٹی اورسیفٹی کے معیارکو مدِ نظر رکھتے ہوئے اجازت نامے کا جائزہ لیا جاتا رہے گا۔
سائنو فارم سے قبل آسٹرا زینکا نامی برطانوی کمپنی کی ویکسین کی درآمد کے لیے کراچی کی ایک کمپنی کو اجازت دی گئی تھی۔