Jan 19, 2021 12:53 pm
views : 251
Location : Domestic Place
Karachi- Slow bowlers play an important role in Asian conditions, says South African cricket team captain
کراچی،ایشیائی کنڈیشنز میں سلو بولرز کا اہم کردار اہم ہوتا ہے، کپتان جنوبی افریقین کرکٹ ٹیم
ورچوئل پریس کانفرنس میں جنوبی افریقی کپتان کوئنٹن ڈی کک کا کہنا تھا کہ بابر اعظم بہت زبردست بیٹنگ کرتے ہوئے تمام فارمیٹس میں اچھا پرفارم کر رہے ہیں،ان کی واپسی سے میزبان ٹیم کی قوت بڑھ گئی، میزبان ٹیم میں شامل نئے چہروں کی قوت کا اندازہ کرنے کیلیے ویڈیوز دیکھی ہیں،بائیو ببل میں رہتے ہوئے بھی تیاری کا اچھا موقع مل رہا ہے، پی سی بی نے ٹریننگ کیلیے بہترین انتظامات کیے ہیں، سیریز میں دلچسپ اور شاندار مقابلے ہوں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر ہرانا آسان نہیں، ہمیں اندازہ ہے کہ یہ وہ ٹیم نہیں ہوگی جو نیوزی لینڈ میں نظر آئی تھی، ہمارے زیادہ تر کھلاڑی یہاں کھیلنے کا تجربہ نہیں رکھتے لیکن کوچ مارک باؤچر ماضی میں ٹور کرچکے، ان کی معلومات اور رہنمائی کا فائدہ ہوگا۔
ڈی کک نے کہا کہ میں انفرادی کارکردگی کا تسلسل بھی برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا،دیگر بیٹسمینوں کو بھی مشکل کنڈیشنز میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑے ٹوٹل جوڑنے میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ بائیوببل کی زندگی ہر کسی کیلیے مشکل ہے مگر موجودہ صورتحال میں ہی کرکٹ کو جاری رکھنا ہے، اچھی پریکٹس کے بعد بہتر پلان کے ساتھ میدان میں اترتے ہوئے اپنے وطن میں موجود پرستاروں کا مان رکھنے کیلیے بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔