Jan 19, 2021 03:37 pm
views : 237
Location : Domestic Place
Gilgit- Body of Alex Goldfarb, a missing American climber found near K2 Mountain
گلگت بلتستان، کے ٹوکے قریب لاپتہ امریکی نژاد روسی کوہ پیما ایلکس گولڈ فارب کی لاش مل گئی
کے ٹوسے آٹھ کلومیٹر دوربروڈ پیک نامی چوٹی کوسرکرنے کی کوشش کرنے والے لاپتہ امریکی نژاد روسی کوہ پیما ایلکس گولڈ فارب کی لاش مل گئی۔
ٹورسٹ کمپنی کے مطابق ایلکس اپنے ساتھی کوہ پیما زولٹن سلانکوکے ہمراہ پستورکی چوٹی پرپہنچ چکے تھے جو چھ ہزارسے زیادہ میٹراونچائی پرہے۔ یہاں سے زولٹن سلانکو نے خراب موسمی حالات کے سبب واپسی کا فیصلہ کیا جبکہ ایلکس نے اپنا سفرجاری رکھا تھا۔ اس مقام سے انھوں نے اپنا آخری ریڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا جس کے بعد سے ان کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوسکا۔
ریسکیوٹیم کی جانب سے ملنے والی لاش کی تصاویر لے کر فارب کے خاندان کو تصدیق کیلئے بھیجی گئیں تھیں۔
واضح رہے کہ کے ٹو کو موسم سرما میں فتح کرنے کی مہم میں مجموعی طورپر18 ممالک کے 58 کوہ پیماؤں نے حصہ لیا تھا، ان میں پانچ خواتین بھی شامل تھیں۔ اب تک اس میں تین کوہ پیما زخمی ہو کراس مہم سے باہر ہوچکے ہیں جبکہ سرجیو مینگوت نامی کوہ پیما مہم کے دوران گر کر زخمی ہوئے اور بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے تھے۔