Jan 20, 2021 01:34 pm
views : 233
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 1,772 new coronavirus cases, 48 deaths
کراچی، مہلک کورونا وائرس کے وار میں کمی نہ آسکی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےد وران مزید اڑتالیس اموات ہوگئیں
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار سات سو باہتر نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ پچاس ہزار آٹھ سو نواسی، سندھ میں دو لاکھ سینتیس ہزار تین سو آٹھ، خیبر پختونخوا میں چونسٹھ ہزار اٹہتر، بلوچستان میں اٹھارہ ہزار چھ سو چار ، گلگت بلتستان میں چار ہزار آٹھ سو بانوے، اسلام آباد میں چالیس ہزار تین سو چار جبکہ آزاد کشمیر میں آٹھ ہزار چھ سو باہتر کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک چوہتر لاکھ اکیاسی ہزار چھ سو اٹھاسی افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران انتالیس ہزار چھ سو چار نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک چار لاکھ اٹہتر ہزار پانچ سو سترہ مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ دو ہزار تین سو اڑسٹھ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں اڑتالیس افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد گیارہ ہزار ایک سو تین ہوگئی۔ پنجاب میں چار ہزار چار سو چہتر ، سندھ میں تین ہزار آٹھ سو تیس، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار سات سو ننانوے، اسلام آباد میں چار سو ساٹھ، بلوچستان میں ایک سو اکیانوے، گلگت بلتستان میں ایک سو دو اور آزاد کشمیر میں دو سو پینتالیس مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔