Jan 20, 2021 01:36 pm
views : 233
Location : Domestic Place
Islamabad- Scrutiny of PPP, PML-N leaders' bank accounts underway: Farrukh Habib
اسلام آباد، اداروں کو قانون مضبوط بناتا ہے، جب فیصلے آئیں گے فیصلوں کی طاقت خود بولے گی، فرخ حبیب
حکمراں جماعت کے رہنماء فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز کل جھوٹ بول کر چلتی بنیں، اب تمام جماعتوں کو پارٹی فنڈنگ کا حساب دینا ہوگا۔پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے اکاؤنٹس کی سکرونٹی کا عمل جاری ہے، گزشتہ پانچ سال کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے باہر پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 19 جماعتوں کو نوٹس جاری کیے، پی ٹی آئی کی درخواست پر آج نوٹسز جاری ہوئے، سیاسی جماعتوں نے اثاثوں اور آمدن کے ذرائع بتانے ہیں، یہ اتنے ڈھیٹ ہو چکے ہیں کہ انہیں شرم بھی نہیں آتی، پی ڈی ایم کل اپنی یادداشت الیکشن کمیشن جمع کرانا بھول گئی۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو تمام ریکارڈ فراہم کر دیا، اپوزیشن ہمارے ریکارڈ کا 10 فیصد حصہ ہی لے آئے، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے تو ابھی کچھ جمع نہیں کرایا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے جھوٹ کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوٹ چکی، مریم بی بی جرات کرے اپنے جھوٹ پر قوم سے معافی مانگے، اداروں کو قانون مضبوط بناتا ہے، جب فیصلے آئیں گے فیصلوں کی طاقت خود بولے گی۔