ڈربن، پاکستان قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی میچ سے قبل تیاریاں جاری ہیں، کل جنوبی افریقی ویمنز کرکٹ ٹیم اور پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے مابین پہلا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا
پاکستان کی قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی جانب سے جنوبی افریقی شہر ڈربن کے کنگزمیڈ گراؤنڈ میں تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔ پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے مابین کل پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا۔
میچ سے قبل ویمنز کرکٹ ٹیم کی جانب سے فٹنس اور تیکنیکی طور پر اپنے آپ کو مضبوط کیا جارہا ہے۔
جنوبی افریقی ویمنز کرکٹ ٹیم اور پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے مابین کھیلا جانے والے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کیلئے شائقین بے تاب نظر آرہے ہیں۔
دوسری طرف کئی سالوں بعد پاکستان کے میدان بھی انٹڑنیشنل کھلاڑیوں سے سج چکے ہیں۔ جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے مابین کئی سالوں بعد میچز اور ٹیسٹ میچز مرحلے وار کھیلے جائیں گے۔