Jan 20, 2021 03:35 pm
views : 238
Location : Domestic Place
Islamabad- India is not providing details about 11 Pakistani Hindus, Shah Mehmood
اسلام آباد، مودی سرکار نے سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے اپنے چالیس سپائی مروادیئے، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت گیارہ پاکستانی ہندوؤں سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کررہا، بھارت کے تفصیلات فراہم نہ کرنے سے شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں، ہماری کوششوں کے باوجود بھارت سے تعاون نہیں ملا۔
اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفت وشنید کرتے ہوئے شاہ محمد قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم ہندو برادری کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، متاثرہ خاندانوں کو انصاف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، پاکستان کی حکومت اور دفتر خارجہ متاثرہ افراد سے ہر طرح کا تعاون کرے گا۔ ارنب گوسوامی کی گفتگو سے سب پتہ چل گیا، بھارت نے پاکستان کو بد نام کرنے کیلئے جعلی مہم چلائی۔
ادھر ڈاکٹر رمیشن کمار نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو ہر قسم کی آزادی اور تحفظ حاصل ہے، بھارت اور دنیا بھر میں اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے، اگست سے اب تک متاثرین کیلئے انصاف کے منتظر ہیں، ہندو برادری بھارتی ہائی کمیشن جانا چاہتی ہیں، بھارتی حکومت ہمارے پیاروں کی باقیات حوالے کرے۔