Jan 20, 2021 03:38 pm
views : 265
Location : Domestic Place
Islamabad- Cabinet Committee on Institutional Reforms is aimed at improving the performance of institutions, Shafqat Mehmood
اسلام آباد، کابینہ کمیٹی ادارہ جاتی اصلاحات کا مقصد اداروں کی کارکردگی بہتر بنانا ہے، وفاقی وزیر تعلیم
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تقرری وتبادلوں میں تبدیلیاں عمل میں لائی گئی ہیں جس کے تحت ترقی تین برس بعد کرنے کافیصلہ کیاگیا اور اگرسرکاری ملازم کانیب میں کیس ہواتواس کی ترقی نہیں ہوسکے گی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے یہ بھی کہا کہ سول سروسز اصلاحات کے چھ حصوں پر کل فیصلے ہوئے، کابینہ کمیٹی ادارہ جاتی اصلاحات کا مقصد اداروں کی کارکردگی بہتر بنانا ہے، پہلی بار تقرری کی مجاز اتھارٹی کا تعین کیا گیا۔
شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ ملازمین کی ترقی کیلئے بورڈز کے اختیارات میں اضافہ کیا گیا، سول سروس ملازمین کیلئے روٹیشن پالیسی بنائی ہے، روٹیشن پالیسی پر عمل نہ کرنیوالے افسر کی پروموشن نہیں ہوگی، سرکاری افسر کسی صوبے میں 10 سال سے زائد ملازمت نہیں کرسکتا، اصلاحات کا مقصد نظام کو درست کرنا ہے، ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کم کرنے کامعاملہ زیر غور نہیں، ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر 65 سال کرنے کی تجویز آئی تھی۔