Jan 21, 2021 04:00 pm
views : 240
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 54 Pakistanis, infects 2,363 in one day
کراچی، کورونا کے وار میں تیزی آگئی، ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چون اموات ہوگئیں
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو ہزار تین سو تریسٹھ نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ اکیاون ہزار چھ سو تین ، سندھ میں دو لاکھ اڑتیس ہزار چار سو ستر ، خیبر پختونخوا میں چونسٹھ ہزار تین سو تہتر، بلوچستان میں اٹھارہ ہزار چھ سو ستر، گلگت بلتستان میں چار ہزار آٹھ سو چورانوے، اسلام آباد میں چالیس ہزار چار سو تیس جبکہ آزاد کشمیر میں آٹھ ہزار سات سو چھ کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک پچھتر لاکھ پچیس ہزار چار سو بتیس افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تینتالیس ہزار سات سو چوالیس نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک چار لاکھ اسی ہزار چھ سو چھیانوے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ دو ہزار تین سو چوبیس مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں چون افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد گیارہ ہزار ایک سو ستاون ہوگئی۔ پنجاب میں چار ہزار پانچ سو ایک، سندھ میں تین ہزار آٹھ سو تینتالیس ، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار آٹھ سو گیارہ ، اسلام آباد میں چار سو ساٹھ، بلوچستان میں ایک سو بانوے ، گلگت بلتستان میں ایک سو دو اور آزاد کشمیر میں دو سو اڑتالیس مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔