Jan 21, 2021 04:07 pm
views : 235
Location : Ministry of Foreign Office
Islamabad- PM seeks to further strengthen Pak-US relations
اسلام آباد، وزیراعظم عمران خان پاک امریکا تعلقات مزید مستحکم بنانے کے خواہاں ، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
وزیر اعظم عمران خان نے نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کے حلف اٹھانے پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے تجارت اور سرمایہ کاری سمیت پاک امریکا تعلقات مزید مستحکم بنانے پر زور دیا ہے۔
ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے شاہین تھری میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم سائنسدانوں، انجینئرز، مسلح افواج کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ ارنب گوسوامی چیٹ لیک نے بھارتی مکروہ منصوبوں کو مزید بے نقاب کیا ہے، گوسوامی چیٹ بھارتی ہندتوا طرز حکومت اور میڈیا گٹھ جوڑ کا عکاس ہے، بی جے پی نے انتخابات میں کامیابی کیلئے پلوامہ واقعہ کو استعمال کیا۔جودھ پور میں 11 پاکستانی ہندوؤں کی پراسرار ہلاکت پر ہندو برادری نے مظاہرہ کیا،مقبوضہ کشمیر میں نئے قانون میں سول سروسز کو دیگر بھارتی قوانین سے مترادف کیا گیا،بھارت کا یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی سرعام خلاف ورزی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ترکی ،آذربائیجان اور پاکستانی وزراء خارجہ کے سہ فریقی اجلاس کی میزبانی کی، ان ممالک کے وزراء خارجہ سہ فریقی اجلاس کے لیے پاکستان آئے، ترکی اور پاکستان کے درمیان تعلیمی تعاون پر مفاہمتی یاد داشت ہر دستخط کیے گئے، آذربائیجان کے وزیر خارجہ کو پاکستانی ہم منصب نے ناگورونوکاراباخ کی فتح پر مبارکباد دی۔