Jan 21, 2021 04:08 pm
views : 242
Location : Domestic Place
Karachi- Foreign funding case to become panama case part II, Sheikh Rashid
کراچی، مولانا فضل الرحمٰن خسارے میں جائیں گے، مریم نواز کی مزید جائیدادیں نکلنے والی ہیں، وفاقی وزیر داخلہ
وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس پاناما ٹو بنے گا اور مریم نواز کی بہت ساری جائیدادیں نکل آئیں گی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ اپوزیشن نے ہم سے تعاون کیا ، ہم نے بھی ان سے تعاون کیا، لانگ مارچ مین اسی طرح تعاون کیا گیا تو ہم بھی اسی طرح تعاون کریں گے، پہلی بار کسی وزیرداخلہ نے ریڈ زون جانے کی اجازت دی، جو کچھ بھی ہومولانا فضل الرحمان سب سے زیادہ سیاسی خسارے میں رہنے والی شخصیت ہوں گی، سارے معاملات مولانا کے کھاتے میں پڑنے جا رہے ہیں، ان لوگوں نے پہلے بھی مولانا سے ہاتھ کیا تھا۔
وزیرداخلہ نے تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز میں نادرا دفاتر کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک لاکھ شہریوں کو روزانہ مفت شناختی کارڈ جاری کریں گے، پاسپورٹس میں چپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے، پاسپورٹ میں چپ لگا کر ای پاسپورٹ کرنے جا رہے ہیں، شہریوں کی شکایات بھی دور کی جائیں گی۔
بعد ازاں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کیا۔ رینجرز حکام نے وفاقی وزیر داخلہ کو کراچی میں امن و امان کی صورت حال اور رینجرز کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔ کراچی کے امن کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، دہشت گردی ، جرائم کے سدباب اور امن کی بحالی کے لیے رینجرز کا کردار اہم ہے۔