Jan 21, 2021 04:11 pm
views : 237
Location : Domestic Place
Karachi- Bakhtawar Bhutto Zardari wedding Preparations
کراچی، سابق وزیرا عظم کی صاحبزای بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
سابق وزیرا عظم بے نظیر بھٹو اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔اس حوالے سے بلاول ہاؤس کراچی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
بختاور بھٹو زرداری کی شادی لاہور کے تاجر محمود چوہدری سے رواں ماہ ہورہی ہے، اس حوالے سے چوبیس جنوری کو بلاول ہاؤس کراچی میں میلاد کا انعقاد کیا گیا ہے جبکہ بختاور بھٹو زرداری کی مہندی کی تقریب ستائیس جنوری، نکاح انتیس جنوری جبکہ استقبالیہ تیس جنوری کو کراچی میں ہوگا۔
بختاور بھٹو زرداری نے مہندی، نکاح ،ولیمے کی تقاریب کیلئے خصوصی ملبوسات ڈیزائن کرائے ہیں تاہم کورونا صورتحال کے باعث شادی کی تقاریب میں محدود تعداد میں مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کے تین بچے ہیں جن میں سے بختاور کا دوسرا نمبر ہے۔ وہ جنوری انیس سو نوے میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کے ہونے والے شوہر کا نام محمود چوہدری ہے اور ان کے خاندان کا آبائی تعلق لاہور سے ہے۔ ان کی منگنی کی خبر چودہ نومبر کو دی گئی تھی جب کہ باقاعدہ منگنی ستائیس نومبر کو کراچی میں ہوئی تھی۔