Jan 21, 2021 04:13 pm
views : 236
Location : Domestic Place
Islamabad- International Climbers reached Pakistan's Capital
اسلام آباد، کے ٹو سَر کرنے والے غر ملکی کوہ پیما دارالخلافہ پہنچ گئے، کوہ پیماؤں کی ٹیم میں گیارہ نیپالی اور دو برطانوی شہری شامل ہیں
موسم سرما میں پہلی بار دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے والے غیر ملکی کوہ پیماؤں کی ٹیم دارالخلافہ اسلام آباد پہنچ گئی۔
کوہ پیماؤں کی ٹیم قومی ائیر لائن کے ذریعے اسکردو سے اسلام آباد پہنچی، کوہ پیماؤں کی ٹیم میں 11 نیپالی، دو برطانوی شہری شامل ہیں۔
خیال رہے کہ دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں میں سے 13 کو موسم سرمامیں سر کیا جاچکا تھا اور صرف کے ٹو دنیا کی واحد چوٹی تھی جو موسم سرما میں سر نہیں کی گئی تھی۔
نیپالی کوہ پیماؤں نے تاریخ رقم کرتے ہوئے رواں برس یہ کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے تاریخ رقم کردی ہے۔