Jan 21, 2021 04:43 pm
views : 234
Location : Election Commission of Pakistan
Islamabad- ECP has clarified that the scrutiny committee's proceedings in the foreign funding case cannot be held at public level
اسلام آباد، فارن فنڈنگ کیس میں سکروٹنی کمیٹی کی کارروائی عوامی سطح پر نہیں ہوسکتی، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے واضح کردیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے واضح کیا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں سکروٹنی کمیٹی کی کارروائی عوامی سطح پر نہیں ہوسکتی، غیر ضروری اور شواہد کے بغیر تبصروں سے گریز کیا جائے۔
فارن فنڈنگ کیس پر ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سکروٹنی کمیٹی کی فارن فنڈنگ کیس میں کارروائی جاری ہے، سکروٹنی کمیٹی کی کارروائی عوامی سطح پر نہیں ہوسکتی، غیر ضروری اور شواہد کے بغیر تبصروں سے گریز کیا جائے، اس کیس کی سماعت تمام فریقین کے سامنے ہو رہی ہے، سکروٹنی کمیٹی اپنی جامع سفارشات الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی، کمیشن کھلی سماعت میں سفارشات دونوں پارٹیوں کو مہیا کرے گا، الیکشن کمیشن بغیر کسی خوف یا دباؤ کے میرٹ پر فیصلہ کرے گا۔
خیال رہے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت ہونی چاہیئے، چیلنج کرتا ہوں فارن فنڈنگ کیس ٹی وی پر براہ راست دکھایا جائے، فارن فنڈنگ کیس میں پارٹی سربراہوں کو بٹھا کر کیس سننا چاہیئے، سیاسی فنڈ ریزنگ صرف تحریک انصاف نے کی، اوورسیز پاکستانیوں کے بھیجے گئے ترسیلات زر سے ملک چلتا ہے۔