Jan 21, 2021 04:45 pm
views : 235
Location : Domestic Place
Lahore- Changes are expected in Pakistan's squad for the T20 series against South Africa
لاہور، جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکیلئے پاکستان کے اسکواڈ میں تبدیلیاں متوقع، اسکواڈ میں فخرزمان کی واپسی ہوگی
جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان کے قومی کرکٹ اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔
بابراعظم کی انجری کے سبب نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے شاداب خان بھی ٹانگ کے پٹھے میں کھنچائو کا شکارہوگئے تھے، آل راؤنڈرجنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے باہر ہوچکے ہیں،ان کا خلا پر کرنے کے لیے زاہد محمود مضبوط امیدوارہیں، اسکواڈ میں فخرزمان کی واپسی ہوگی۔
صہیب مقصود، شرجیل خان، ذیشان ملک اوراعظم خان سمیت ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے نام بھی زیرغورہیں، وہاب ریاض کی جگہ حسن علی کو شامل کیا جاسکتا ہے، ٹی ٹین لیگ میں شرکت کیلیے جانے والے محمد حفیظ کا تین فروری کو وطن واپس آکراسکواڈ کو جوائن کرنا مشکل ہے، آل راؤنڈر کو تاخیر سے شامل ہونے کی اجازت دینے کے حوالے سے صورتحال ابھی واضح نہیں۔