Jan 22, 2021 02:50 pm
views : 236
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 47 deaths by coronavirus, 1,745 new cases in one day
کراچی، کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید سینتالیس افراد جاں بحق ہوگئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار سات سو پینتالیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ باون ہزار ایک سو اٹھاون، سندھ میں دو لاکھ انتالیس ہزار ایک سو چھیاسی، خیبر پختونخوا میں چونسٹھ ہزار چھ سو اکیانوے، بلوچستان میں اٹھارہ ہزار چھ سو چھیانوے، گلگت بلتستان میں چار ہزار آٹھ سو ننانوے، اسلام آباد میں چالیس ہزار پانچ سو اڑتالیس جبکہ آزاد کشمیر میں آٹھ ہزار سات سو تریپن کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک پچھتر لاکھ اکسٹھ ہزار نوسو ستترافراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پینتیس ہزار آٹھ سو انتالیس نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک چار لاکھ بیاسی ہزار سات سو اکہترمریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ دو ہزار تین سو باسٹھ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں سینتالیس افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد گیارہ ہزار دو سو چارہوگئی۔ پنجاب میں چار ہزار پانچ سو تئیس، سندھ میں تین ہزار آٹھ سو پچپن، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار آٹھ سو تئیس، اسلام آباد میں چار سو اکسٹھ، بلوچستان میں ایک سو بانوے، گلگت بلتستان میں ایک سو دواور آزاد کشمیر میں دو سو اڑتالیس مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔