Jan 22, 2021 02:53 pm
views : 234
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- Hamza Shahbaz withdraws bail plea in SC
اسلام آباد، حمزہ شہبازنے سپریم کورٹ سے درخواست ضمانت واپس لے لی، وکیل حمزہ شبہاز کہتے ہیں الزام سات ارب کا تھا ریفرنس تریپن کروڑ کا دائر ہوا
پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کیس میں سپریم کورٹ سے اپنی دائر درخواست ضمانت واپس لے لی ہے جس کے بعد عدالت عظمیٰ نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت وپاس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔
قبل ازیں سماعت کے دوران جسٹس سردارطارق نے ریمارکس دیئے کہ حمزہ شہباز درخواست واپس لیں گے یا پیروی کرنا چاہیں گے؟ ہارڈشپ کی بنیاد پرہائی کورٹ میں کیس کیا ہی نہیں گیا۔ جسٹس یحیحی آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ جو نقطہ ہائی کورٹ میں نہیں لیا گیا وہ براہ راست سپریم کورٹ میں نہیں لیا جا سکتا، احتساب عدالت کی رپورٹ کے بعد مناسب ہوگا ہائی کورٹ سے رجوع کریں۔
وکیل حمزہ شہباز نے کہا کہ کسی کوغیرمعینہ مدت تک حراست میں نہیں رکھا جا سکتا، ضمانت کیلئے رجوع کیا توحمزہ کیخلاف ریفرنس دائرنہیں ہوا تھا، الزام 7 ارب کا تھا ریفرنس 53 کروڑ کا دائرہوا، ریفرنس فائل ہونے کے بعد کیس بہترہوگیا ہے۔